پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی نے پریزنٹیشن، آرمی چیف نے جوابات دیے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سنجیدہ مسئلے پر سب کی رائے تھی کہ پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کو اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آئی ایس آئی نے پریزنٹیشن دی جبکہ آرمی چیف نے سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوران اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنا نکتہ نظر پیش کیا، ہم نے حکومتی موقف پیش کرنے کی کوشش کی۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر بتایا کہ یہ پیشرفت ہوئی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں۔ تفصیلات میں نہیں جاسکتا کیونکہ بریفنگ ان کیمرا تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اپوزیشن قائدین کو اعتماد میں لینا ہمارا مقصد تھا، اپوزیشن قائدین کو اعتماد میں لیا، ماحول بہت اچھا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان پر یہ اجلاس تھا، ضرورت پڑی تو ہم مزید اجلاس بھی کرلیں گے۔
Comments are closed.