خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں جنگلات کی لکڑی کاٹنے کے تنازع پر 2 قبائل کے درمیان تصادم دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ روز سے جاری تصادم میں اموات کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قبائل کے درمیان فائر بندی کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز جنگل سے لکڑی کی کٹائی کے دوران دونوں قبائل کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا تھا۔
فریقین میں فائر بندی کی کوشش کے دوران جرگہ ممبر بھی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔
Comments are closed.