مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پادری کا قتل تکلیف دہ اور تشویشناک ہے۔
مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تمام شہریوں کیلئےمساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی چیز ہے جو اس حکومت کے تحت ٹھیک کام کر رہی ہے؟شرم آنی چاہیے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکمران پشاور میں متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اور مسیحی برادری کو تسلی دیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.