بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پابندی ختم، نیب میں نئی تقرریاں و تبادلے

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) میں تقرریوں و تبادلوں پر لگائی پابندی ختم ہو گئی۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے نئی تقرریوں و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب سکھر مرزا سلطان محمد سلیم کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی جی نیب لاہور مرزا شہزاد سلیم ڈی جی اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے ادارے میں ٹرانسفر، پوسٹنگ پر فوری پابندی عائد کر دی۔

اسی طرح ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر مسعود عالم خان کو ڈی جی نیب سکھر تعینات کر دیا گیا ہے اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان نعیم منگی کو  بطور ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی جی نیب بلوچستان فرمان اللّٰہ کو ڈی جی نیب راولپنڈی  جبکہ نعمان اسلم کو ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس) نیب بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض احمد قریشی ڈی جی نیب ملتان  جبکہ جمیل احمد ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا محمد عرفان بیگ کو بطور ڈی جی او پی ایس ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 مئی 2022ء کو سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے نیب لاہور اور ایف آئی اے سے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور مقدمات واپس نہ لینے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ بتایا جائے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز میں تفتیشی افسران کے تقرر و تبادلے کس بنیاد پر کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.