روسی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث اس کے 300 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔
روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، مغربی دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ شراکت داری ہمارے تعاون کو برقرار رکھے گی۔
روسی وزیر خزانہ نے کہا کہ روس چین کے ساتھ تعاون وہاں بھی بڑھایا جائے گا جہاں مغربی مارکیٹیں بند ہیں۔
روسی وزیرخزانہ نے کہا کہ روس اپنی ریاست کے قرض کی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔
یوکرین کے شہر لوویو کے فوجی اڈے پر روسی فوج کے فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے۔
یہ شہر پولینڈ کی سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف کے مطابق لیوویو کے ملٹری بیس میں غیر ملکی انسٹرکٹر بھی موجود تھے۔
یوکرینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے امن و سلامتی کے بین الاقوامی مرکز پر رات گئے حملہ کیا، جہاں غیرملکی انسٹرکٹر کام کرتے ہیں۔
Comments are closed.