وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمہ جہت اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے، امید ہے رواں مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک ہوگی۔
شوکت ترین نے واشنگٹن میں پاک امریکا بزنس کونسل کے ظہرانے میں شرکت کی جہاں انہوں نے امریکی کمپنیوں کو اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
علاوہ ازیں واشنگٹن میں امریکی ادارہ برائے امن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی سمت درست کرنے کے لیے مشکل اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے، آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا، کرنسی کی قدر میں گراوٹ کرنا پڑی۔
واضح رہے کہ شوکت ترین عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
Comments are closed.