امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے اطراف لگی باڑ سے گزر کر ایک چھوٹا بچہ اندر میدان میں داخل ہوگیا جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا اور والدین کے حوالے کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چھوٹا بچہ لان کے شمال کی طرف سے داخل ہوا اور اُس وقت امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔
رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس میں ہونے کی وجہ سے اسے سیکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے بچے کی عمر 2 سال بتائی جارہی ہے تاہم اس کے اور اس کے والدین کی شناخت کے حوالے سے دیگر چیزیں سامنے نہیں لائی جارہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چھوٹے بچے کے والدین سے کچھ دیر پوچھ گچھ کرنے کے بعد تمام افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔
سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے کہا کہ افسران نے وائٹ ہاؤس کی شمالی باڑ کی لائن کے ساتھ ایک بچے کو پکڑا جو مختصر وقت کے لیے وائٹ ہاؤس کے میدان میں داخل ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی چھوٹا بچہ وائٹ ہاؤس کی باڑ سے گزرا ہو۔ 2014 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب اس وقت کے صدر بارک اوباما عراق پر امریکی قوم سے خطاب کرنے والے تھے۔
Comments are closed.