جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

ٹی20 ورلڈ کپ: ہیلز اور بٹلر ریکارڈ اپنے نام کرلیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کی درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے، جسے انگلینڈ نےکپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی 170 رنز ناقابل شکست پارٹنرشپ بناکر پورا کرلیا۔

میچ میں انگلش اوپنرز نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کیا، ہیلز اور بٹلر کی جوڑی نے 170 رنز بنائے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی شراکت دای ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک اور رائلی روسو 168 رنز بناکر پہلے نمبر پر تھے۔

پاکستان کے بابر اعظم اور رضوان ناقابل شکست 152 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.