اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ٹی20 ورلڈ کپ: فاتح ٹیم کو کتنے کروڑ روپے ملے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو عالمی چیمپئن ٹرافی کے ساتھ 16 لاکھ ڈالرز ملے۔

میلبرن میں کھیلے گئے پاک انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملے، جو پاکستانی روپے میں 35 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پاکستان ٹیم جو ایونٹ کی رنر اپ ٹیم قرار پائی ہے، اُس کے حصے میں 8 لاکھ ڈالرز آئے، جو پاکستانی روپے میں ساڑھے 17 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء میں جو رقم تقسیم کی گئی، وہ مجموعی طور پر ایک ارب 33 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

آئی سی سی کی طرف ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے والی ٹیموں کو بھی 40،40 ہزار ڈالرز دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.