نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کا کپتان اور مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ جاری ہے۔
ٹیم میں شعیب ملک، وہاب ریاض اور اعظم خان کی سلیکشن مشکل ہے جبکہ حیدر علی اور شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے انتخاب کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی کو گائیڈ لائنز بتادی ہیں۔
چیف سلیکٹر کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ جاری ہے، 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ اضافی کھلاڑی رکھنے کی بھی اجازت ہے۔
Comments are closed.