آئر لینڈ کے آل راؤنڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف میچ میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور نیشنل اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز کے مطابق آل راؤنڈر ٹیم کا حصہ بنے، موجودہ ضابطے کے مطابق پازیٹو ٹیسٹ بھی کھلاڑی کو میچ میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ پازیٹو ٹیسٹ والا کھلاڑی میچ اور ٹریننگ ڈے پر الگ ٹریول کرتا ہے۔
عالمی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جارج ڈوکریل کی علامات معتدل ہیں، ٹیم میڈیکل اسٹاف نے ان کی نقل و حرکت کا خیال رکھا ہوا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی چیف میڈیکل آفیسر نے سری لنکا ٹیم اور اسٹیڈیم اسٹاف کو صورتِ حال سے آگاہ کیا ہے۔
Comments are closed.