قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا رزلٹ بھی 1992ء جیسا ہی ہوگا۔
لاہور اسپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) طارق قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انضمام نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں پہنچنے کی خوشی ہے۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ 92ء سے ملتی جلتی صورتحال ہے، رزلٹ بھی ویسا ہی ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے خاص موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اسکریننگ کی جا رہی ہے، فینز میچز انجوائے کریں گے۔
Comments are closed.