ہفتہ25؍ربیع الاول 1444ھ22؍اکتوبر 2022ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: عمران طاہر کی ٹاپ ٹیمیں کونسی؟

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس اچھا کھیلتی ہے، پاکستان کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹاپ میں رکھوں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتاہے، ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریشر والے میچ جو اپنے اعصاب پر قابو پائے گا وہی اچھا کھیلے گا، دباؤ والی صورت حال میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم میچ جیتے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق کی جانے والی پہلی پیشگوئی غلط ثابت ہو گئی۔

عمران طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں، فرق صرف یہ ہو گا کہ جو ٹیم صورتحال کے مطابق دباؤ برداشت کرے گی وہ جیتے گی۔

عمران طاہر نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے میچ کے تجربے کے بارے بتایا کہ میں نے بھی بھارت کے خلاف میلبرن میں ورلڈ کپ کا ایک پریشر والا میچ کھیلا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں چار پانچ ہزار تماشائی جنوبی افریقہ کے  جبکہ نوے پچانوے ہزار بھارتی تماشائی تھے، ہم ہار تو گئے لیکن میں نے پریشر کی صورتحال میں اچھا کرنے کے کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.