پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: سابق آسٹریلوی کپتان کی اپنی ٹیم پر تنقید

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر اپنی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پرفارمنس مایوس کن تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آئرلینڈ اور پھر آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف موقع مس کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلش ٹیم نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے دونوں ٹیموں کے خلاف جارحانہ انداز نہیں اپنایا، فیلڈ میں بھی سستی دکھائی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ایونٹ سے باہر گئی تھی۔

آسٹریلیا کے گروپ میں سیمی فائنل کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے کوالیفائی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.