بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: زمبابوے کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں زمبابوے کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ میں ڈچ ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے جبکہ زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی تھی، میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔

کراچی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدھ کو ایڈیلیڈ اوول…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بنگلادیش کی ٹیم اگر آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.