آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
بارش کی وجہ سے دونوں کا کھیل ہی شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ کو آئرلینڈ کے ہاتھوں بارش کے باعث اپ سیٹ شکست ہوئی تھی۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔
انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنا لیے تھے۔
بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا جس میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست ہوئی۔
Comments are closed.