آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
میلبرن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئرلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آئرش کپتان اینڈی بالبرنی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کے لورکان ٹکر 34، کرٹس کیمفر نے 17،پال اسٹرلنگ 14 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیئم لیونگسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بارش کی وجہ میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا اور بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے بھی شروع ہوا تھا۔
انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔
Comments are closed.