انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گر گئی، کے ایل راہول پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انگلش کپتان نے کہا کہ ہم میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں۔
جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہم ان کی خامیاں اور خوبیاں جانتے ہیں۔
روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی طرح کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ جیتیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔
Comments are closed.