منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

ٹی 20 میں شاندار کارکردگی پر مارک چیپمین ون ڈے اسکواڈ میں شامل

نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مارک چیپمین کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ مارک چیپمین کی ٹی 20 سیریز میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔

گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ مارک چیپمین بہترین ٹی 20 بولنگ اٹیک کے خلاف جیسے کھیلے غیرمعمولی ہے، آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میچ وننگ سنچری بہت خاص ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے ایسے کھلاڑی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا جس کی فارم بہت اچھی ہے۔

نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹام بلنڈل اور ہینری نکلز بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ڈین کلیور شیڈول کے مطابق وطن واپس جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.