کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے محمد خراسانی عرف خالد بلتی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ خالد بلتی کو 3 روز قبل نامعلوم افراد نے افغانستان میں قتل کیا تھا۔
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالد بلتی کو 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2021ء تک جیل میں رکھا گیا۔
اس سے قبل کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ محمد خراسانی زندہ ہے جبکہ خالد بلتی کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے محمد خراسانی کے افغان صوبے ننگرہار میں مارے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ دہشت گرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا-
Comments are closed.