بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ: بابر نمبر ون ہوگئے

پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے، ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہےجبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے، ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور ہماری اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے، ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.