ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے اضافی ٹکٹس جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے اضافی ٹکٹس جاری کر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق پرتھ اسٹیڈیم میں کل کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز اور بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ ڈے کے اضافی ٹکٹس اب دستیاب ہیں۔

6 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت زمبابوے میچ کے اسٹینڈنگ روم ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ 90293 تماشائیوں نے دیکھا، ایم سی جی میں ایک اور فل ہاؤس کی توقع ہے۔

3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ میچ کے بھی اضافی ٹکٹس ریلیز کیے گئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ اتوار کو نیدرلینڈز کے خلاف پرتھ میں کھیلے گی، جہاں ٹیم کل ٹریننگ کرے گی، میگا ایونٹ میں گرین شرٹس پہلی کامیابی کے منتظر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے بھی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں، فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ منتظمین کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں، ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.