بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن کل سامنے آئیگا

فتح کا تاج کس کے سر سجے گا، کون ہوگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن فیصلہ کل ہوجائے گا جہاں ورلڈ کپ فائنل کے لیے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 2 بہترین ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا، تمام نظریں کل ہونے والے ورلڈ کپ فائنل پر جمی ہوئی ہیں جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیت کے لیے پنچہ آزمائی کریں گی۔

کیویز نے اب تک ہونے والے میچز میں صحیح معنوں میں ٹیم ورک دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے، ٹیم میں اسپن کے شعبے میں اش سودھی اور مچل سانٹنر پر انحصار کرے گی وہیں یٹنگ کی ذمے داری کپتان کین ولیمسن کے کندھوں پر ہوگی۔

اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا جہاں ان کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے انجری کی وجہ سے میچ سےباہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کی بات کی جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم میں بھی میتھیو ویڈ جیسے جارحانہ مزاج کے کھلاڑی ہیں حو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلا حیت رکھتے ہیں تو دوسری طرف گلین میکسویل ہیں جو گیند کو گراؤنڈ کی ہر جانب پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی کینگروز کی فاسٹ بولنگ اسٹرینتھ میں ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں، کل دنیا پہلی بار نیا ٹی ٹوئنٹی چیمپئن دیکھے گی، ایونٹ کا فائنل معرکہ کل شام 7 بجے دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.