جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلا مرحلہ، اسکاٹ لینڈ کی زمبابوے کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے 12ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

ہوبارٹ میں جاری میچ میں اسکاٹ لینڈ نے 13 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنالیے ہیں۔

اس سے قبل آج ہی ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چیمپین ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.