ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔
میلبرن میں بھارت نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔
بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کےایل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ہاردک پانڈیا 18 اور روہت شرما نے 15 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
Comments are closed.