اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایڈیلیڈ میں جاری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور اسٹوائنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔

دوسری جانب آج پہلےکھیلے گئےگروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.