بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا آئرلینڈ، افغانستان کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ آج ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا، افغانستان کی ٹیم ان فارم نیوزی لینڈ کا سامنا کریگی۔

آج کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جس میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی.

یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا، اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ہرایا تھا جبکہ آئرلینڈ کو سری لنکا سے شکست ہوئی تھی.

دن کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرایا تھا، وہ اس وقت ٹیبل پر بہتر رن ریٹ کے سبب پہلے نمبر پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.