جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سڈنی میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا آج مدمقابل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج گروپ ون کی دو ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، نیوزی لینڈ کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا،  میدان سجے گا سڈنی میں جہاں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا اور 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کا افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا۔

اس کی حریف ٹیم سری لنکا نے اپنے پہلے میچ آئر لینڈ کو باآسانی 9 وکٹ سے ہرایا لیکن آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دن کا یہ واحد میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.