ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو باآسانی 104 رنز سے ہرادیا تھا جبکہ دوسرے مقابلے میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دی۔
Comments are closed.