جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کے حق میں فیصلوں پر تبصرے

دنیا بھر سے شائقین کرکٹ مذاق کا سہارا لے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اصولوں کے خلاف جا کر بھارت کو دیے جانے والی حمایت پر تنقید کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ملنے والے فوائد کا ذکر کیا جارہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ہونے والے میچ میں بنگلادیش کے خلاف اور بھارت کے حق میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق تبصرے کیے جارہے ہیں، جہاں لوگ مذاق کا سہارا لے کر آئی سی سی کے فیصلوں پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے مزاحیہ ویڈیو شیئر کر کے بھارتی ٹیم پر تنقید کی گئی۔

ٹوئٹر پر کچھ اکاؤنٹس سے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارتی فیلڈر ویرات کوہلی کے غیر مناسب اور غلط رویئے کی ویڈیوز شیئر کی گئیں اور آئی سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے 5 پنالٹی رنز کا ذکر کیا گیا۔

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ کے دوران قوانین سے ہٹ کر ملنے والی حمایتوں پر مذاق اور طنز کرتے ہوئے لوگوں نے انہیں امپائر بھی بنادیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کو بارش کے بعد دوبارہ شروع کرانے کے فیصلے پر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے۔

اس سارے معاملے کے دوران شائقین کرکٹ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بھارت کے حق میں ہونے والے فیصلوں کا ذکر بھی چھیڑ دیا۔

ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے بھارت کے خلاف ہونے والے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش کے کپتانوں کی امپائر سے ہونے والی بحث کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھارتی ٹیم پر تنقید کی گئی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ میں آخری اوور میں نو بال اور ڈیڈ بال کے حوالے سے اب بھی بحث جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.