ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ٹو کے میچ میں بنگلادیش نے زمبابوے کو 3 رنز سے شکست دے دی۔
برسبین میں 151 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم 8 وکٹ پر 147 رنز بنا سکی۔
میچ میں بنگلادیش کے بولر تسکین احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مصدق حسین اور مستفیض الرحمان نے دو دو وکٹس حاصل کیں۔
اس سے قبل برسبین میں ٹاس جیت کر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عفیف حسین 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بنائے۔
زمبابوے کے بلیسنگ موزارابانی اور رچرڈ گراوا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے میچ ختم ہونے کے بعد کہا کہ میچ بہت دلچسپ ہوا، ہم نے 10 رنز کم بنائے، ہمارے فاسٹ بولرز سے زبردست بولنگ کی۔
شکیب الحسن نے کہا کہ مصدق نے شاندار آخری اوور کرایا۔
Comments are closed.