ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں افغانستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پرتھ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان کی ٹیم میں حضرت اللّٰہ زازئی، وکٹ کیپر رحمٰن اللّٰہ گُرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللّٰہ زادران، عثمان غنی، محمد نبی، عظمت اللّٰہ عمر زئی، راشد خان، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو باآسانی 89 رنز سے ہرا دیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں201 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 17.1 اوور میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
Comments are closed.