پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں 2 غیر ملکی کنسلٹنٹ کوچز کے ساتھ ثقلین مشتاق کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ملکی کوچ کا اعلان کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تقرری ورلڈکپ کے بعد ہوگی، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کنسلٹنٹ کوچز اور ملکی کوچ کی تقرری کا کہا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تبدیلی کا امکان ہے جہاں اس وقت عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی ذمہ داریاں ڈرائیکس سائمن کو پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔
دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے وکٹ کیپنگ اینڈ فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان کا نام بھی زیر غور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی کنسلٹنٹ کوچز میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کا انتخاب چیئرمین رمیز راجا کا ہے۔
Comments are closed.