بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کون جیتے گا؟ کمنٹیٹرز نے رائے دے دی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کون جیتے گا؟ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ۔ اس پر کمنٹیٹرز نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

کمنٹیٹرز نے فائنل سے قبل دونوں ہی ٹیموں کو بہترین قرار دیا ہے جبکہ میچ جیتنے کیلئے بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاح دی۔ 

نیوزی لینڈ کے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے فیورٹ لگ رہی تھیں۔

قومی کرکٹرز کو بنگلادیش روانگی کے موقع پر ائیرپورٹ اور جہاز میں زبردست پذیرائی ملی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے نیوزی لینڈ کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا کے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو اعتماد ہوگا کہ وہ فاتح ہوسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی تعریف کرتے ہوئے شین واٹسن نے کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کئی بار رسائی نیوزی لینڈ کے بہترین ٹیم ہونے کا ثبوت ہے، نیوزی لینڈ نے ہمیشہ ان لمحات کو ڈھونڈا ہے جہاں سے فتح مل سکے۔

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ رضوان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق لے کر آئے تھے۔

ناتالیہ گرمانوس نے کہا کہ آسٹریلیا کو معلوم ہے کس صورتحال میں کیسا کھیلنا ہے۔

انگلینڈ کے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو اپنے اوپر اعتماد ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن نے کہا کہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی بہترین بات یہ ہے کہ ایک نیا چیمپئن دیکھنے کو ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.