
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 میں گروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 65 رنزسے شکست دےدی۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر میکر گلین فلپس کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کے 168 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ڈسون شنا نے 35 اور راجا پکسا نے 34 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 13 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
مچل سینٹنر اور ایش سوڈھی نے دو، دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 167 رنز بنائے تھے، گلین فلپس نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔
Comments are closed.