پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو ہوم ایونٹ جیسا احساس ہوگا، کیوں کہ قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بہت کرکٹ کھیلی ہے، کوشش ہوگی کہ یہاں کی کنڈیشنز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول جاری ہونے پر پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں اب تک مختلف کامبی نیشن ٹرائی کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہوم میچز میں بھی اس کا موقع ملے گا۔
کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہر کھلاڑی پرجوش ہے، اس لیول کے ٹورنامنٹ میں جو پرفارم کرتا ہے سب کی نظروں میں آجاتا ہے۔
بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ یو اے ای میں ہونے والے میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج ہوگا۔
Comments are closed.