پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر دباؤ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جیت کے عزم کے ساتھ جائیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یو اے ای ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، ورلڈکپ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
دورہ نیوزی لینڈ پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم سے مقابلے پر نیوزی لینڈ کی مرکزی ٹیم آتی تو زیادہ مزہ آتا۔
اسکواڈ سے سابق کپتان سرفراز احمد کو آؤٹ کرنے پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے پر چیف سلیکٹر نے وضاحت دی ہے۔
مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ رمیز راجا سے ملاقات میں مستقبل کے پلان پر بات ہوئی ہے۔
اپنی کپتانی پر بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے، تاہم غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں۔
Comments are closed.