burley bike hookup dailydot hookup app hookup Illinois hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک کے جذباتی مناظر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک 32 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے پاکستان اور انگلینڈ نے تو اب تک سارے میچز میں فتوحات اپنے نام کی ہیں لیکن کئی ٹیمیں اب تک یا تو فتح کا مزہ چکھنے میں ناکام ہیں یا بس انہیں ایک مرتبہ ہی جیت کا جشن منانے کا موقع ملا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قوم سے کرکٹ ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔

میچ کے سنسنی خیز لمحات پر اسٹیڈم میں موجود شائقین کرکٹ ہوں یا گراؤنڈ میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی سب ہی اپنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

میچ جیتنے پر اپنے اپنے انداز سے خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے تو شکست پر بھی ردعمل دیا جاتا ہے۔

انہی جذبات بھرے لمحات کی ایک ویڈیو آئی سی سی نے شیئر کی ہے جس میں پاکستانی شائقین کرکٹ سمیت قومی کرکٹرز کے بھی یادگار لمحات سموئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.