جمعہ15؍ربیع الثانی 1444ھ11؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کیلئے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی تیاری کے سلسلے میں میلبرن میں بھرپور پریکٹس۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے میلبرن پہنچنے پر بارش شروع ہوئی تو ٹیم نے انڈور ٹریننگ کا پلان بنایا لیکن کچھ دیر بعد بارش تھم گئی اور دھوپ نکل آئی جس کے بعد پاکستان ٹیم نے نیٹ ایریا میں پریکٹس سیشن کیا۔

شاداب خان کی غیر موجودگی سے متعلق ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ وہ آرام کرنا چاہتے تھے، انہیں کوئی انجری نہیں ہے۔

پریکٹس سیشن میں چئیرمین پی سی بی بھی موجود تھے جنہوں نے پریکٹس سیشن دیکھا اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ٹیم نے محنت بہت کی ہے، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، ہمیں نیدر لینڈز کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ  1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں بھی شیئر کیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم آج ایڈیلیڈ سے میلبرن پہنچے گی جس نے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.