پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل پر ویرات کوہلی کا ردعمل سامنے آگیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے بولرز نے اپنی تباہ کن بولنگ کے ذریعے آسان ہدف کو انگلینڈ کیلئے مشکل بنا دیا اور انگلینڈ کی ٹیم 19 ویں اوور کی آخری گیند پر اسے بمشکل حاصل کر پائی۔

ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان نے اوسط بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 138 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

پاکستان کے بولرز نے اپنی تباہ کن بولنگ کے ذریعے آسان ہدف کو انگلینڈ کے لیے مشکل بنادیا جسے انگلینڈ کی ٹیم بمشکل حاصل کرنے کے بعد ورلڈکپ کی فاتح بنی۔

ورلڈکپ فائنل میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے انگلینڈ کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

ویرات کوہلی نے انگلینڈ کی ٹیم کو مبارک باد اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.