منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل سے پہلے سب سے بڑا مقابلہ کل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا فائنل سے پہلے سب سے بڑا مقابلہ یعنی ’پاک بھارت ٹاکرا‘ کل میلبرن میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ عروج پر ہوگا، چھکوں چوکوں کی برسات ہو گی، ساتھ ہی بولرز کے اہم ہتھیار باؤنسرز اور یارکرز کی بھی بھرمار ہوگی، ایسے میں شائقین بھی انتہائی پرجوش ہوں گے۔ 

ایک لاکھ تماشائیوں کی گنجائش والا میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم (ایم سی جی) تیار ہے، کھلاڑی تیار ہیں اور تو اور شائقین بھی تیار ہیں۔

حیران پریشان بھارتی کرکٹ ٹیم کے فینز بھی میدان میں اُترے اور ڈھول کی تھاپ پر اپنی ٹیم کی جیت کے نعرے لگائے۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی باونسرز اور یارکرز شائقین کے اس جوش کو بڑھائیں گے۔

پھر محمد نواز اور شاداب خان کی جادوئی اسپن بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کرے گی۔

بڑے مقابلے کے بڑے کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان بھی کمال دکھائیں گے، چھکے چوکے لگائیں گے اور شراکت بنائیں گے۔

ساتھ ہی افتخار احمد، حیدر علی اور آصف علی کے جارحانہ انداز بھی شائقین کا جوش بڑھائے گا۔

روایتی حریف کے خلاف فائنل الیون کیا ہوگی؟ فخر کھیلیں گے یا شان مسعود؟ اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے ہوگا۔

پاکستان کی اسٹرینتھ بولنگ ہے تو دوسری جانب بھارت اپنے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز رکھتا ہے۔ 

روہیت شرما ہوں یا کے ایل راہول، ویرات کوہلی ہوں یا سوریا کمار یادیو، کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔ 

بولنگ میں بھی بھارت کے پاس ہاردیک پانڈیا، محمد شامی، یوزویندر چاہل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ جیسے باصلاحیت بولرز موجود ہیں۔ 

تاہم ان سب کو پرفارم کرنے کا موقع اُسی وقت ملے گا جب موسم اجازت دے کیونکہ میلبرن میں بارش کا بھی امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.