ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 1 کے بڑے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔
پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا 40 اور دھننجایا ڈی سلوا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
علاوہ ازیں بھنوکا راجاپکسا 7 اور کوشل مینڈس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈاؤسن شاناکا 3 اور ونندو ہسارنگا ایک رن بناسکے۔
آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، آسٹن ایگر اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ سری لنکا اپنے پہلے میچ میں کامیاب رہا تھا جبکہ آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔
Comments are closed.