بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی

آئی سی سی انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نے پاکستان  کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دینے کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایپیکس کونسل کو ویزوں کے متعلق بتادیا ہے۔ بی سی سی آئی ایپیکس کونسل کی میٹنگ آج ہوئی تھی۔

آئی سی سی نےبھارتی بورڈ کو ویزوں سے متعلق ایشوکے حل کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.