ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 168 رنز کے ہدف کیلئے سری لنکا کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے میچ میں 168 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 167 رنز بنائے، گلین فلپس نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں اس وقت نیوزی لینڈ پہلے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.