بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نمیبیا کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے مرحلے کے پانچویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کو شکست  دی تھی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.