بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان دو روز میں ہوگا

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان اگلے دو روز میں کیا جائے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اسکواڈ جمع کروانے کی کٹ آف ڈیٹ 15 ستمبر ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس کے لیے مہمان ٹیم 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ قومی اسکواڈ 16 ستمبر کو کراچی میں اکٹھا ہو گا۔

سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان دو روز کے اندر متوقع ہے، جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کی کٹ آف ڈیٹ بھی 15 ستمبر ہے جس میں توسیع کے لیے تاحال آئی سی سی سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

ایشیا کپ میں بیٹرز کی خراب پرفارمنس نے سلیکشن کمیٹی کو ایک ہی اسکواڈ کے اعلان کے لیے پریشان کر دیا ہے اور پی سی بی تھنک ٹینک مختلف کمبی نیشنز کے لیے سر جوڑ کر بیٹھا ہے۔

بیٹنگ لائن اپ کے کمبی نیشن کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسکواڈ میں 2 وکٹ کیپرز بھی ممکن ہو سکتے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ابھی ری ہیب جاری ہے اور انہوں نے بولنگ کا آغاز کرنا ہے یہ تمام معاملات تھنک ٹینک کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

کٹ آف ڈیٹ میں توسیع کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرنے اور پھر اجازت ملنے کی صورت میں ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہوگا ورنہ 15 ستمبر کو ریزرو کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.