ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے برمنگھم کے خلاف 3 وکٹ حاصل کیے۔
زمان خان نے چار اوور میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے 12 گیندیں ڈاٹ بال کرائیں۔
ٹیم ڈربی شائر میں موجود پاکستانی بلے باز حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے۔
دوسری جانب ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
لیسٹر شائر کے نسیم شاہ نے چار اوور میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.