بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت پر سرفراز کو ساتھیوں کی جھپیاں، ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد قذافی اسٹیڈیم میں یہ خوشخبری سُن کر خوشی سے نہال ہوگئے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر سرفراز احمد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے سندھ کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہے۔

اس دوران گراؤنڈ کی بڑی اسکرین پر قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سرفراز احمد کا نام بھی شامل تھا۔

رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے ایک کاروباری شخص نے پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ جیتنے کی صورت میں بلینک چیک کی پیشکش کی ہے۔

بڑی اسکرین پر اپنا نام دیکھ کر سرفراز احمد کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔

اسی اعلان کے ساتھ ہی ساتھی کرکٹرز فوراً سرفراز احمد کو گلے لگا کر مبارکباد دینے لگ گئے۔

پاکستان کر کٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق کپتان سر فراز احمد کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ 2019ء میں ہونے والے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد سے سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ناصرف ہٹا دیا گیا تھا بلکہ ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ قومی اسکواڈ میں اِن اور آؤٹ ہوتے رہتے ہیں۔

اب گزشتہ روز ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کرکے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.