کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی۔
این اے 240 پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیداوار محمد ابو بکر کامیاب ہوئے جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز دوسرے نمبر پر آئے۔
ٹی ایل پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی گئی ہے، درخواست امیدوار شہزادہ شہباز کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
این اے 240 پر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد ابوبکر نے ٹی ایل پی کے امیدوار کے مقابلے میں 68 ووٹ زائد حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔
این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.