اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کیخلاف ریاستی رٹ چیلنج کرنے پر کارروائی کی گئی، پاکسان میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان نے کہا ہےکہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کررہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا ، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
Let me make clear to people here & abroad: Our govt only took action against TLP under our anti-terrorist law when they challenged the writ of the state and used street violence & attacking the public & law enforcers. No one can be above the law and the Constitution.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی انتشار پھیلانے والے اخلاقیات سے عاری ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ۔
وزیراعظم نےٹویٹ کیا کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کیے اور عوام اور قانون نافذ کرنیوالوں پر حملہ کیا ہے اور جب یہ تشدد کا راستہ اپنائیں گے لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کےلئے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیئے اور بیرون ملک میں بھی انتہاپسند مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں جبکہ مسلمان حضوراکرمﷺ کاسب سے زیادہ احترام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ مغربی حکومتوں نے ہولوکاسٹ پر منفی رویہ غیر قانونی قرار دیا تو مغربی ریاستیں توہینِ رسالت پر بھی یہی رویہ اپنائیں اور ہولوکاسٹ کی طرح نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی پر سزا مقرر کریں۔
Comments are closed.